سعودی افواج پسپا ، اقوام متحدہ کا فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ
صنعا(نیوز ڈیسک) جنوبی یمن کے جزیرہ سقطری میں سعودی نواز منصور ہادی کی افواج اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیا ن ایک بار پھر جھڑپیں چھڑ گئیں، جھڑپوں میں مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ، جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عبوری کونسل کے مسلح گروہوں نے صوبے سقطری کے صدر مقام حدیبو میں قائم چیک پوسٹوں کو آر پی جی سے اڑا دیا،بعد میں عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے حدیبو سے سعودی فوجیوں کی پسپائی کے بعد شہر کا محاصرہ کر لیا ،اقوام متحدہ نے جنوبی یمن میں دونوں فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنوبی یمن میں سعودی اور اماراتی ملیشیا میں پھر جھڑپیں
جنوبی یمن میں سعودی اور اماراتی ملیشیا میں پھر جھڑپیں
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































