
راولپنڈی : امریکا کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے ملاقات کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، خطے میں سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوجی حکام کی جانب سے یہ باور کروایا گیا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی خطے میں امن کے لیے معاونت کرنے کے لیے تیار ہے اور افغان عوام کےلئے ایک مستحکم اور خوشحال مستقبل کا خواہاں ہے، اعلامیے کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، خاص کر انخلا کے کامیاب آپریشناور خطے میں استحکام کی کوششوں کو سراہا گیا۔


































