Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں افراتفری اور پناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو پریشان کن قرار دیا ہے امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں افراتفری اور پناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہے افغانستان کو دہشت گردی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے، وہاں کیا ہوگا، میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہے، طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے عمران خان نے کہا کہ افغانستان اس وقت تاریخ ساز موڑ پر ہے، ہمیں افغانستان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں صورت حال کنٹرول میں رہے یہ سوچنا غلط ہے کہ کوئی باہر سے آکر افغان خواتین کو حقوق دلا سکتا ہے، افغان خواتین مضبوط ہیں، انہیں وقت دیں، وہ اپنےحقوق خود حاصل کرلیں گی انہوں نے کہا کہ امریکا نے کبھی نہیں سمجھا کہ حقانی نیٹ ورک کیا ہے، حقانی قبائل افغانستان میں رہتے آئے ہیں، یہ مجاہد تھے، انہوں نے سویت یونین کے خلاف جہاد کیا عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن سے بات نہیں ہوئی ہے امریکا کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتے ہیں، جو بائیڈن نے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر میں نائن الیون کے وقت وزیراعظم ہوتا تو افغانستان پر امریکی حملے کی اجازت نہیں دیتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular