Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

اسنیپ بیک فعال کرکے ای تھری ممالک آخری کارڈ بھی کھو دیں گے، ایران

ایران نے پابندیوں کا اسنیپ بیک میکنزم فعال کرنے پر برطانیہ۔ فرانس اور جرمنی پر مشتمل ای تھری ممالک کو سخت نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ای تھری ممالک کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم کو متحرک کرنے سے وہ اپنا باقی ماندہ آخری کارڈ بھی کھو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ای تھری ممالک قانونی، سیاسی، یا اخلاقی بنیادوں پر اسنیپ بیک بحال کرنے کی درخواست کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صحیح تشریح یہ ہے کہ اسنیپ بیک استعمال کریں اور اسے گنوا دیں یا زیادہ بہتر بات یہ ہے کہ اسے استعمال کریں اور سب کچھ کھو دیں۔
گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی ان ممالک کو متنبہ کیا کہ اسنیپ بیک میکانزم کو متحرک کیا تو تہران ممکنہ طور پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular