Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

آسٹریلیا: اسکول میں توہین رسالت، استاد نے کلاس میں گستاخانہ خاکے دکھائے

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک ٹیچر نے کلاس روم میں گستاخانہ خاکے دکھا کر توہین رسالت کا ارتکاب کیا۔ استاد کے رسول اکرم (ص) کے خاکے دکھانے پر مسلم طلبہ نے شدید اعتراض کیا۔ اسکول کی طالبہ سارا عمار نے بتایا کہ میڈیا ٹیچر نے ایک کارٹون ٹیلی ویژن پر دکھائی اور کہا کہ یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جو لوگ ایسے خاکے بناتے ہیں مسلمان انھیں جان سے مار دیتے ہیں۔کلاس میں مجھ سمیت تمام طالب علم سکتے میں رہ گئے۔ سارا کے والد نے اسکول انتظامیہ سے استاد کو برطرف کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہانت کسی بھی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔ وکٹورین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ کی تحققیات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular