
برسلز: بیلجیئم نے رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔
بیلجیئم کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم میکسم پریوٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ جبکہ اسرائیل پر سخت پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔
پریووٹ نے کہا کہ اسرائیل کو بیلجیئم سے 12 پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی شامل ہے۔ جبکہ اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ عوامی خریداری کی پالیسیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے آخری قیدی کی رہائی کے بعد ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ حماس کا اب فلسطین کے انتظام میں کوئی کردار نہیں ہے.


































