
مناما: بحرین کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے عوام سے نمائشی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔ فریڈم اینڈ ڈیموکریسی فرنٹ، چودہ فروری یوتھ ایلائنس اور آزاد اسلامی تحریک نے مشترکہ بیان میں اپیل کی ہے کہ عوام شاہی حکومت کے تحت انتخابات میں حصہ نہ لیں ۔ بیان میں انتخابات کے بائیکاٹ کو حکومت اسرائیل گٹھ جوڑ کی مخالفت قرار دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ عیسی قاسم کی قیادت میں بھرپور عوامی انقلاب کی تحریک کا منصوبہ جلد پیش کردیا جائے گا۔ جس کا مقصد نمائشی پارلیمانی انتخابات کو غیر موثر بنانا ہے۔

































