
لکھنؤ : ہندوستان میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بابری مسجد کیس میں ایڈوانی سمیت 32 ہندو توا لیڈروں کی بریت کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔ ایودھیا کے دو مسلم شہریوں نے اسپیشل سی بی آئی کورٹ کے لال کرشن ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت 32 ہندو توا لیڈروں کی بریت کےٖ فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ جس پر عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سی بی آئی کا کہنا تھا کہ اپیل کرنے والے محمود احمد اور اخلاق احمد متنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے متاثرین نہیں۔ لہٰذا سی آر پی سی کی دفعہ 372 کے ضابطوں کے تحت موجودہ اپیل داخل نہیں کر سکتے۔ہندو توا عناصر نے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو شہیدکر دیا تھا۔ طویل قانونی لڑائی کے بعد 30 ستمبر 2020 کو لکھنؤ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے سبھی ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

































