Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

قطر پر حملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہے، او آئی سی

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے دوحا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے جو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
او آئی سی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی نے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سلامتی، علاقائی سالمیت، استحکام اور اس کے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ او آئی سی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو خطے میں جاری جارحیت کو روکنے اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی جواز کی قراردادوں پر عمل کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ سلامتی کونسل اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular