Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس مقررہ منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر

کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس دوران عزادارن نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ منازل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔
کراچی میں مجلسِ عزا کے بعد نشتر پارک سے یوم عاشور کا جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک تھی، شرکا نے تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کی، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کی گزر گاہوں پر خصوصی سبیلوں اور نذر ونیاز کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکا نے چوک رنگ محل پر نماز ظہرین ادا کی، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچا۔ جلوس میں شامل عزادار نے ماتم داری اور نوحہ خوانی سے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھ شہدا کو پرسہ دیا۔ راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس 10 بجے امام بارگاہ عاشق حسین سے بر آمد ہوا۔ جلوس کمیٹی چوک سے گزرتا ہوا فوارہ چوک پر پہنچا، عزاداروں نے فوارہ چوک پر نماز ظہرین ادا کی۔
پشاور میں ایک درجن سے زائد امام بارگاہوں سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔ کوئٹہ میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا، اس سے قبل 3 دستے پنجابی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔ حیدرآباد سے یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس کربلادادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ ماتمی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا تھا۔ روہڑی میں 500 سالہ قدیم نوڈھالہ تعزیہ جلوس اپنی تیسری منزل شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔ جلوس 9 محرم کی رات امام بارگاہ شاہ عراق سے 4 بجے شمع گل ہونے کے ساتھ برآمد ہوا تھا، جو 36 گھنٹے بعد شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ ملتان میں آستانہ لال شاہ سے برآمد ہونے والا جلوس دربارہ شاہ شمس تبریز پہنچ کر ختم ہوگیا، امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہونے والا جلوس بھی سورج میانی پہنچ کر ختم ہوگیا۔ چنیوٹ ، جھنگ، کوہاٹ، بہاولنگر سمیت ملک کے دیگر شہروں اور قصبوں میں نکالے گئے جلوس بھی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے.
یوم عاشور پر ملک بھر 4 ہزار 836 جلوس نکالے گئے، یوم عاشور پر ملک بھر میں 5 ہزار 480 مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر میں موبائل فون سروس اور دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular