
ابوظہبی : سابق افغان صدراشرف غنی نےکہا ہےکہ اگر وہ ملک نہ چھوڑتے تو سڑکوں پر خوفناک لڑائی چھڑجاتی اور لاکھوں لوگ مارے جاتے۔ اشرف غنی نے قوم سے معاف مانگتے ہوئے لاکھوں ڈالر لے جانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ وہ اپنی اور اہلیہ کی جائیدادوں کی تحقیقات عالمی اداروں سے کروانے کو تیار ہیں کابل کے 60 لاکھ شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بندوقوں کے دھانوں کو خاموش رکھنا واحد راستہ تھا انہوں نے کہا میں نے اپنے عہدِ صدارت میں کرپشن کو ختم کرنے کے لیے بہت کوششیں کیں۔


































