
غزہ : غزہ میونسپلٹی نے سردیوں کی بارشیں شروع ہوتے ہی انسانی صورتحال شدید خراب ہونے سے خبردار کیاہے۔ غزہ میونسپلٹی کے بیان میں بتایا گیا کہ سیوریج اور پانی کے نظام کی تباہی اور رہائشی انفراسٹرکچر کے وسیع پیمانے پر نقصان کے سبب بارش ہزاروں بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ جن کے ترانوے فیصد خیمے یا تو منہدم ہو چکے ہیں یا رہائش کے قابل نہیں ہیں۔ میونسپلٹی نے ہنگامی طور پر ریلیف سامان، ایندھن اور مرمت کے آلات کی فراہمی پر زور دیا۔ ورنہ کمزور نظام مکمل طور پر ناکام ہو سکتا ہے۔ جس سے سیلاب، بیماریوں اور آلودگی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔
اعلامیہ میں عالمی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی گئی تاکہ شہریوں کی زندگیوں اور عوامی صحت کو لاحق بڑے بحران کو روکا جا سکے۔


































