Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں اربعین کی مجالس و جلوس برآمد، عزاداروں کی بھرپور شرکت

وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد ہوا، کشمیر کے کئی مقامات پر یوم اربعین کے جلوس برآمد کئے گئے۔ اربعین کے مرکزی جلوس بمنہ و سرینگر میں برآمد کئے گئے، جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام و بمنہ میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی و آغا سید حسن موسوی نے یوم اربعین کا تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے اسی روز دو برگزیدہ اصحاب رسول (ص) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری اور حضرت یحییٰ برمکی اپنے اقارب کے ساتھ وارد کربلا ہوئے زیارت شہدائے کربلا انجام دی اور قبر امام حسین (ع) پر یزید جبر استبداد کے خلاف راے عامہ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم اربعین کربلائے معلیٰ جاکر زیارت سید الشہدا (ع) بجا لانے کا ایک مخصوص دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین (ع) نے اربعین کے روز عزاداری اور زیارت شہدائے کربلا کی تاکید کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقعہ پر کربلائے معلی میں سفر عشق کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہو رہا ہے اس سے یوم اربعین کی اہمیت اور افادیات اور بھی واضح ہو رہی ہے، اس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین (ع) کے مشن انسانیت کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کاروان عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular