
ریاض : انصار اللہ کا وفد سعودی حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد واپس لوٹ گیا۔ انصار اللہ کا مذاکراتی وفد سعودی حکام کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر مذاکرات کے لئے منگل کو ریاض پہنچا تھا۔ پانچ روزہ مذاکرات انصاراللہ کے زیر کنٹرول بندرگاہوں اور صنعا کے ہوائی اڈے کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے، سرکاری ملازمین کے لیے اجرتوں کی ادائیگی، تعمیر نو کی کوششوں اور یمن سے نکلنے کے لیے غیر ملکی افواج کے ٹائم لائن پر مرکوز رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے نظام الاوقات اور سرکاری ملازمین کی اجرتوں کی ادائیگی کے طریقہ کار پر پیشرفت ہوئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے سنجیدہ بات چیت کے مثبت نتائج کا خیر مقدم کیا ہے۔ مذاکرات کے نیتجے میں یمن میں 8 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔


































