Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

کراچی والوں پر ایک اور ستم ڈھانے کی تیاری، بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس لگانے کی تجویز

کراچی : سندھ حکومت نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی، شہری پہلے ہی بجلی کے بھاری بھر کم بلز کے ستائے ہوئے ہیں جن میں ان سے بھاری ٹیکس اور ٹی وی لائسنس فیس وصول کی جارہی ہے، اب سندھ حکومت کی جانب سے شہر کے نئے تعینات کردہ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے مزید 200 روپے کے ایم سی وصولی چارجز بھی بلز میں شامل کرنے کا منصوبہ پیش کردیا، کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، ڈائریکٹر کے ای حارث جامی اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) کی ٹیکس وصولی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوکل ٹیکس کی کلیکشن بہتر ذریعے ہونی چاہئے، کے ایم سی مختلف قسم کے13 ٹیکس وصول کرتی ہے، کے الیکٹرک کے بل کے ذریعہ کے ایم سی 2 ٹیکسز فائر ٹیکس اور کنسروینسی ٹیکس جمع کرنا چاہتی ہے، کے ایم سی اس وقت ان 2 ٹیکسز سے سالانہ 210 ملین روپے وصول کرتی ہے، کے الیکٹرک اپنے 2.56 ملین صارفین سے بل کے ذریعے 100 روپے سے 200 روپے کے ایم سی کیلئے وصول کرے گی، اگر یہ کلیکشن کا معاہدہ سائن ہوجاتا ہے تو کے ایم سی کو سالانہ 9 ارب روپے ملیں گے، سندھ حکومت اس تجویز پر وفاقی حکومت سے بات کر کے کےالیکٹرک کو قانونی اجازت دلوائے گی کہ وہ کے ایم سی کے ٹیکسز وصول کریں۔ ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے پورا وصولی پلان مرتب کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ماہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے چلنے والی کے ایم سی مالی طور پر خوشحال ہوجائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular