
دمشق : شام کے شمالی علاقے میں ترک فوج نے ایک بار پھر حملے کئے ہیں جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ کردوں کے زیر قبضہ سرحدی قصبے کوبانی کے قریب شامی فوج اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

































