
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ پر صبح سے جاری تازہ حملوں میں مزید بیالیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ جبکہ بھوک کی شدت سے مزید تین فلسطینی دم توڑ گئے۔
صیہونی فوج نے خان یونس میں ایک اور خیمے پر حملہ کرکے پانچ فلسطینیوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردیا۔ پہلے حملے میں سات فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ شہدا میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ الزیتون میں دو مکانات کو ڈرون حملے میں تباہ کردیا گیا جس میں نو فلسطینیوں کی شہادت ہوئی۔ مغربی غزہ میں سات فلسطینی بمباری کا نشانہ بنے۔ تل الہوا میں دو حملوں میں سات فلسطینی شہید کئے گئے۔
صیہونی فوج نے کل سے آج تک مزید سولہ بلند عمارتین ملیا میٹ کردیں۔ ادھر خان یونس میں امدادی مرکز کے قریب فائرنگ کرکے سات فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔


































