Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 125 افراد ہلاک

باکو : آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 125 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ تقریباً 300 افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔آرمینین وزارت صحت کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔ آرمینین حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular