
واشنگٹن : امریکا نے فلسطینی انتظامیہ کو ایک بار پھر جھانسا دیکر مذاکرات میں پھنسالیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آرشرمین اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل حسین الشیخ نے دو ریاستی حل اور فلسطینیوں کے لیے زندگی کی بہتری کے لیے اپنے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں عہدیداروں نے 1967 سے پہلے کے خطوط پر دو ریاستی حل کے لیے اپنی وابستگی کا جائزہ لیا جس میں باہمی رضامندی سے زمین کے تبادلے اور فلسطینی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ دونوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شرمین نے تمام فریقین سے امن بحال کرنے اور یکطرفہ کارروائیوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

































