
اسلام آباد: شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہاہےکہ امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی دہشت گردی اور بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور دنیا کی امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو دنیا میں بد امنی پیدا کرنے کا ایوارڈ دینا چاہیے۔ ایران پر امریکی حملے انتہائی شرمناک اور ایرانی خودمختاری پر حملہ ہے۔


































