
بالی : امریکا اور چین کے صدور نے اختلافات کم کرنے۔ رابطے برقرار رکھنے اور سرد جنگ سے گریز پر اتفاق کیا ہے۔ انڈونیشیا کےجزیرے بالی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات تین گھنٹےجاری رہی۔ بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے ساڑھے تین سال بعد چینی ہم منصب سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں صدور نے اتفاق کیا کہ ایٹمی جنگ کبھی بھی نہیں ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کی۔ چینی صدر نے خبردار کیا کہ تائیوان سُرخ لکیر ہے جو امریکا چین تعلقات میں عبور نہیں ہونی چاہیے۔ صدر بائیڈن نےکہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ چین تائیوان پر حملہ کرے گا۔امریکا چین کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے گا لیکن یہ مقابلہ تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نے یقین دلایا کہ کوئی سرد جنگ شروع نہیں ہوگی۔ دونوں صدور نے شمالی کوریا اور یوکرین پر حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

































