Thu Oct 22, 2026

سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

امریکا: ایوان نمائندگان ڈیموکریٹس کے ہاتھ سے نکل گیا، جوبائیڈن مشکل میں

واشنگٹن : امریکا میں ایوان نمائندگان پر ری پبلکنز کا کنٹرول ہوگیا۔صدر جوبائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوجائے گی۔ امریکا میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر ڈیموکریٹس کے دوسالہ کنٹرول کے بعد اب طاقت کا توازن تبدیل ہوگیا ہے۔ ریاست نیواڈا میں کلیدی فتح کے بعد ڈیموکریٹس نے سینیٹ پر تو کنٹرول برقرار رکھا لیکن وہ ایوان نمائندگان میں اکثریت کھوبیٹھے۔ ریپبلکنز نے مڈٹرم الیکشنز میں 218 نشستوں کے ساتھ ایوان نمائندگان میں سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ جبکہ ڈیموکریٹس 9 نشستوں کی محرومی سے 435 رکنی ایوان میں 210 نشستیں لے پائے۔ ڈیموکریٹس کو الیکشن میں سرخ لہر کا خدشہ تھا لیکن ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ناکامی سے ری پبلکنز کی کارکردگی متاثر ہوئی اور وہ صرف ایوان میں معمولی اکثریت ہی حاص کرسکے۔ ایوان پر ری پبلکنز کے کنٹرول کی وجہ سے جوبائیڈن، ان کے خاندان اور انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا دروازہ کھل جائے گا۔ کیونکہ ایوان کی اہم کمیٹیوں پر ری ریپبلکنز کا کنٹرول ہوگا۔ بعض سخت گیر ارکان جوبائیڈن کے مواخذہ کی باتیں بھی کررہے ہیں لیکن سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular