
راولپنڈی: ملک کے نامور شیعہ عالم دین بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے آبائی علاقے راولپنڈی میں بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں الزام عائد کیا گیاہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے بارے میں حساس اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ یہ اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں اور ان کے راولپنڈی میں خطاب سے نقص امن کا خطرہ ہے ، لہذٰا انہیں راولپنڈی میں داخل نہ ہونے دیا جائے دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پابندی ختم کردی علامہ صاحب آج سے 5 صفر تک خمسہ مجالس سے خطاب کریں گے۔


































