
لاہور : المصطفی لائرز فورم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بارمیں سالانہ یوم حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا، جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، تقریب سے علامہ سید نصرت عباس بخاری اور علامہ پیر محمد شفاعت رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، امام حسینؑ کا درس حریت دنیا بھر کی مظلوم اقوام کیلئے امید کی کرن ہے، تقریب میں پیر مقدس کاظمی، اسد علی ذلفی، کامران حیدر مقدم، اسد رضا، غلام زین العابدین نے سوزو سلام پیش کیا۔


































