Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

تکفیریوں کو کھلی چھوٹ جبکہ مذہبی رواداری کا درس دینے والوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اسلام آباد داخلے پر پابندی اور بلاجواز مقدمے کے اندراج پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون و انصاف کی بدترین پامالی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وحدت و اخوت کے لیے شہنشاہ نقوی کی علمی و عملی کاوشوں کا ذاتی طور پراعتراف کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھاکہ شہنشاہ نقوی قومی چینل پر آکر محرم کے دس دن تک روزانہ درس دیا کریں، محکمے کا وزیر جس شخص کے لیے تعریفی کلمات ادا کرا رہا ہے پولیس کا اس کے خلاف مقدمات قائم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی ریاست کو مسلکی اسٹیٹ میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 1400سالوں سے موجود علمی و تاریخی اختلافات کو بنیاد بنا کر جو زہر آلود پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اگر اس روکا نہ گیا تو وطن عزیز میں ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ بھڑک اٹھے گی، انہوں نے کہا کہ ایک طرف تکفیری ملاؤں کو نفرت کا بازار گرم کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے جب کہ دوسری طرف مذہبی رواداری کا درس دینے والے کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، حکومت کو ایسے عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو قانون کے نام پر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، تکفیری قوتوں کے ایماء پر محب وطن شخصیات کے خلاف غیر قانونی اقدامات ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، ریاستی اداروں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular