Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

مجالس اور جلوس عزا کیلئے 20نکاتی ایس اوپیز پر اتفاق

مجالس میں فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، ماسک پہننا لازمی ہوگا، مجالس کو مقررہ وقت پر ہی شروع اور ختم کیا جائے گا، عمر رسیدہ افراد کو شرکت سے روکا جائے گا
 تبرک پارسل میں ہوگا، علم، تعزیہ اور شبیہ کو چھونے سے احتراز کیا جائے گا،شرکا کی تعداد مناسب رکھی جائے گی،صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
 اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت اور شیعہ تنظیموں کے درمیان محرم الحرام کیلئے 20نکاتی ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ممتاز شیعہ علما ءکے درمیان اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، علامہ عارف واحدی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈاکٹر غضنفر مہدی، علامہ قمر حیدر زیدی، راجہ بشارت امامی اور علامہ سجاد حسین نقوی نے شرکت کی، جبکہ علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ سیّد علی کرار نقوی اور علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت مختلف علمائے کرام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،اجلاس میں علمائے کرام نے ایس او پیز پر اتفاق کیاجس کے تحت مجالس میں فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، لوگوں کے بیٹھنے کے لئے نشان لگائے جائیں گے،ماسک پہننا لازمی ہوگا، قالین کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گا، مجالس کو مقررہ وقت پر ہی شروع اور ختم کیا جائے گا عمر رسیدہ افراد کو مجالس میں شرکت سے روکا جائے گا، تبرک اور نیاز کے دستر خوان کی بجائے پارسل کا اہتمام کیا جائے گا، علم، تعزیہ اور شبیہ کو چھونے سے احتراز کیا جائے گا، جلوس میں بھی ہینڈ سینیٹائزر کااستعمال اور ماسک لگا نا ضروری ہوگا، پانی پینے پلانے کے دوران مشترکہ برتن کے استعمال سے گریز کیا جائے گا ، شرکا کی تعداد مناسب رکھی جائے گی، وقت کو محدود کیا جائے گا ،صدر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے مکمل تعاون کیا اور انہیں امید ہے کہ اس بار بھی علمائے کرام مثالی تعاون کا مظاہرہ کریں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular