
واشنگٹن : امریکا نے افغانستان کے ساڑھے تین ارب ڈالر کے اثاثے واپس کرنے کے بجائے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ افغانستان کے ساڑھے تین ارب ڈالر کے اثاثےطالبان تک رسائی کے بغیر افغان معیشت کی بحالی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ 3.5 ارب ڈالرز کی ادائیگی کے اہداف کو پورا کرے گا اور افغان معیشت کو زیادہ سے زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد دے گا۔طالبان کے زیر اثر افغان مرکزی بینک میں اثاثوں کی منتقلی ناقابل قبول خطرہ ہے۔سیاسی مداخلت کے خاتمے تک کوئی رقم افغان مرکزی بینک میں منتقل نہیں کی جائے گی۔ سوئٹزر لینڈ میں نیا افغان ٹرسٹ فنڈ امریکا، سوئٹزرلینڈ، فریقین اور طالبان کے درمیان کئی ماہ کی بات چیت کے بعد قائم ہوا ہے۔

































