
کابل : خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقعے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کچھ خواتین نے اپنے حقوق کے حق میں احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ مظاہرے میں خواتین نے فارسی زبان میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں سے ایک پر لکھا تھا۔ ہم آخر تک اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے۔ ہم سرنڈر نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد اب بھی دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ ہونے والی خلاف ورزی ہے۔ اس تشدد سے ہر تین میں سے ایک خاتون متاثر ہے۔

































