
تہران : اربعین حسینی پر ولی امر المسلمین آیت اللہ علی خامنہ ای کے طلبا سے خطاب نے ان کی صحت سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کو دفن کردیا۔ وہ ہفتہ کو عوامی سطح پرنمودار ہوئے۔ ان کی ویب سائٹ نے ان کی چلتے ہوئے اور ہجوم کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے تصاویر جاری کی ہیں۔ ان کی سرگرمیوں سے تمام منفی پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔ ایک دن پہلے نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای گذشتہ ہفتے سے شدید بیمار ہیں ان کی سرجری بھی کی گئی تھی۔

































