
واشنگٹن : امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے فرانس میں عبایا پر پابندی کا مقصد مسلم اقلیت کو ہراساں کرنا قرار دے دیا۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سربراہ ابراہم کوپر نے فرانس میں عبایا پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ عبایا پر پابندی فرانسیسی سیکولر اقدار کے فروغ کی گمراہ کن کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس مسلمانوں کو نشانہ بنانے، دھمکانے کے لیے سیکولرازم کی مخصوص تشریح جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو اپنی آبادی پر کسی مخصوص مذہب کو مسلط کرنے کے لیے اپنا اختیار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سیکولرازم کو فروغ دینے کے لیے لوگوں کے مذہبی عقائد کے پرامن عمل پر پابندی لگانا بھی اتنا ہی قابل مذمت ہے۔


































