
قاہرہ: مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔ قاہرہ میں مذاکرات کے دوران اسرائیلی اور فلسطینی اسلامی جہاد نے معاہدے کے نکات پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے تحت دونوں فریق جنگ بندی کی پابندی کریں گے جس میں شہریوں کو نشانہ بنانا، مکانات کو مسمار کرنا، جنگ بندی کے نفاذ کے فوری افراد کو نشانہ بنانے کا خاتمہ شامل ہوگا۔ معاہدہ ہفتے کی رات سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اسرائیل نے اسلامی جہاد کے رہنماؤں کے قتل کو روکنے کا عہد نہیں کیا ہے۔ تاہم مصر نے کہا ہے کہ اسرائیل قتل کی پالیسی کو طویل عرصے تک منجمد کر دے گا۔ اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت معاہدے کی پابندی کرے گی ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔ غز میں صیہونی جارحیت سے 5 روز میں 33 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس کے جواب میں اسلامی جہاد نے اسرائیل پر گیارہ سو سے زائد راکٹ فائر کئے۔


































