
باکو: آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ العمل ہونے کے بعد یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے باعث طالبات کو کلاسوں میں داخلے سے روکنے، خواتین اساتذہ سے دوپٹے اتارنے کے مطالبات اور احتجاجی مظاہروں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسکولوں کے نئے یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاج کے دوران حکام نے 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔


































