Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

یمن پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد شہید، 100 سے زائد زخمی

صنعا : یمن پر اسرائیلی حملے میں نو افراد شہید اور ایک سو اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف کے مختلف مقامات پر بمباری کی۔۔ جس سے کئی مکانات تباہ ہوگئے یا انہیں نقصان پہنچا۔ حملے میں صنعا کے رہائشی علاقے میں بعض مکانات کو نشانہ بنایا۔ کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ مہینوں میں حوثی مجاہدین کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں یمن بھر میں مختلف مقامات پر کئی فضائی حملے کیے ہیں۔ تاہم یمن نے کہا ہےکہ قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کسی صورت غزہ اور فلسطینیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular