Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

معصومین(ع) کے ایام شہادت، 80 لاکھ زائرین کی مشہد آمد متوقع

مشہد :ماہ صفر کے آخری ایام میں شہادت رسول کرم(ص)، امام حسن ع اور امام رضا ع کی مناسبت سے مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام پر سیاہ بینرز کی تنصیب شروع ہوگئی ہے۔ رواں سال صفر کے آخری ایام میں 70 سے 80 لاکھ زائرین کی مشہد آمد متوقع ہے۔ جن میں سے ایک لاکھ سے زائد وہ زائرین ہونگے جو مختلف شہروں سے کئی دن کی پیادہ روی کرتے ہوئے مشہد پہنچیں گے۔ خراسان رضوی ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے سربراہ آقائے محمود شاہیان کے مطابق اس وقت مشہد مقدس کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں 70 فیصد اکوموڈیشن پوری ہوچکی ہے جبکہ آخری 3 دن کیلئے مشہد کے تمام ہوٹلز کی 100 فیصد ریزرویشن ہوچکی ہے۔ مشہد مقدس کے میئر کا کہنا ہے کہ ماہ صفر کے آخری ہفتے میں تمام سرکاری اسکول اور یونیورسٹیاں بند ہونگیں اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ان اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ان کے قیام کا بندوبست کیا جائے گا۔ پارکوں میں بھی زائرین کے عارضی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular