
غزہ : غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں امداد کے متلاشی سترہ افراد سمیت مزید تریپن فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے گئے۔
صیہونی فوج نے غزہ میں خیموں۔ رہائشی مقامات اور لوگوں کے ہجوم کو نشانہ بنایا۔ جنگی طیاروں نے غزہ سٹی میں 15 گھروں کو تباہ کردیا۔ جس سے سینکڑوں مکین بے گھر ہو گئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں شہریوں کے اجتماع پر ڈرون حملے میں پانچ افراد شہید کئے گئے۔ غزہ سٹی میں الشفا اسٹریٹ۔ شاطی کیمپ ۔ دیرالبلاح۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بمباری اور گولہ باری کی گئی۔ زیادہ تر شہادتیں غزہ سٹی میں ہوئیں جہاں انتالیس فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
صیہونی حملوں میں تیزی آنے سے لوگ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف منتقل ہورہے ہیں لیکن کوئی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔


































