
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید اکاون فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ جس میں امداد کے متلاشی بارہ افراد بھی شامل ہیں۔ صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ سٹی اور اطراف کے علاقوں میں شدید حملے کئے ہیں۔ صابرہ ۔ زیتون۔ دیر البلاح۔ خان یونس۔اور بیت حنون پر فضائی حملے اور گولہ باری کی گئی جس سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے خواتین اور بچوں سمیت انتالیس لاشیں اور درجنوں زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا۔
ادھر امداد کے متلاشی بھوکے پیاسے فلسطینیوں کو بھی صیہونی فوجیوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ جس سے بارہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ادھر بھوک کی شدت سے ایک بچے سمیت مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔


































