موضوعات کے جائزے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ رک جانا معمول کی بات ہے
دوحہ (نیوز ڈیسک)طالبان نے کہا ہے کہ 40سال سے جاری بحران افغانستان کو مختصر مدت میں حل کرنا ممکن نہیں، دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک نے طالبان اور حکومت افغانستان کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات میں تعطل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف موضوعات کے جائزے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ رک جانا معمول کی بات ہے، چند ایک اجلاسوں میں کسی سمجھوتے تک پہنچنا دشوار ہوتا ہے، تعطل کے بارے میں اطلاع رسانی سے متعلق صحافیوں کی در خواست پر انہوں نے کہا کہ ساری باتیں میڈیا کے سامنے بیان نہیں کی جاسکتیں،اگر ساری باتیں میڈیا کے سامنے بیان کرنا مقصود ہو ں تو پھر مذاکراتی وفود کی ضرورت باقی نہیں رہے گی
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- 40سال کا بحران مختصر مدت میں حل کرنا ممکن نہیں،طالبان


































