
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم جاری ہیں فورسز نے جعلی مقابلے میں 4 کشمیری شہید کردئے۔ جبکہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی آمد پر علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔مقبوضہ کشمیر میں پہلا جعلی مقابلہ شوپیاں میں ہوا جہاں فائرنگ سے 3 نوجوان شہید ہوگئے فوج نے انہیں جیش محمد کے جنگجو قراردیا ہے۔ دوسرا مقابلہ جنوبی کشمیر ضلع کے مولو میں ہوا جہاں لشکر طیبہ کا کارکن مارنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔ ادھر وزیرداخلہ امیت شاہ کی آمد پر جموں وکشمیر فوجی چھاؤنی بناہوا ہے۔ وادی کے کئی حصوں میں ہندوستانی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سڑک یا نام نہاد منصوبے کشمیریوں کے لیے اہم نہیں، اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازع کشمیر کا تاریخی پس منظر میں حل نکالاجائے.

































