
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔۔ ٹرمپ اور قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کی عشائیے پر ملاقات ہوئی جس میں نائب صدر جے ڈی وینس سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف اور دیگر اعلیٰ مشیران بھی شامل تھے۔ ملاقات میں متعدد معاملات پر گفتگو ہوئی اور ماحول انتہائی خوشگوار رہا۔ وائٹ ہاؤس نے ملاقات کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
اس ملاقات سے قبل قطری وزیرِ اعظم نے وائٹ ہاؤس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔


































