Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

سینیٹ کمیٹی میں احتجاج پر 2 سابق امریکی فوجیوں کی گرفتاری

واشنگٹن : امریکی سینیٹ کی خارجہ اُمور کمیٹی کی سماعت کے دوران غزہ جنگ میں اسرائیلی حمایت کے خلاف احتجاج کرنے پر دو سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کئے گئے سابق فوجیوں میں متنازع غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے وسل بلوور انتھونی اگویلر بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ جی ایچ ایف کے مسلح اہلکاروں نے غزہ میں امداد کے دوران جان بوجھ کر نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور جنگی جرائم کیے۔
سابق فوجی انٹیلی جنس اینالسٹ جوزفین گلِبو نے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کو نسلی طور پر صاف کررہا ہے۔وہ اسے کنسٹرکشن کیمپ بنا رہا ہے۔
دونوں اہلکاروں کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں جاری نسل کشی میں اسرائیلی حکومت کا شریکِ جرم ہے۔
خارجہ اُمور کمیٹی کے چیئرمین جیمز رِش نے دونوں اہلکاروں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس انہیں ہتھکڑیاں لگا کر باہر لے گئی۔ چند گھنٹوں کے بعد دونوں کو رہا کردیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular