
نائیجر :افریقا کے ملک نائیجر میں مسجد پر حملے میں 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ مغربی نائیجر کے علاقے تیلابری میں ایک گاؤں کی مسجد میں نمازیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغرب کی نماز کی تیاری کررہے تھے۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ حملے میں تکفیری دہشت گردوں کو ملوث قرار دیا گیا ہے وہ پہلے بھی ایسے حملے کرتے رہے ہیں۔


































