تمام فلسطینی مزاحمتی گروہ، نہر تا بحر تک کے فلسطین کی آزادی کے لئے پرعزم ہیں
غزہ(نیوز ڈیسک) حماس نے لجہاد الاسلامی فی فلسطین کے 33ویں یوم تاسیس پر غاصب و قابض قوتوں کے خلاف مزاحمتی محاذ کے اتحاد پرزور دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے وجود میں آنے سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کو ایک طاقتور بازو مل گیا جبکہ تمام فلسطینی مزاحمتی گروہ، نہر تا بحر تک کے اپنے ملک کی مکمل آزادی کے لئے پرعزم ہیں ،بیان میں غاصب صیہونی دشمن کے خلاف اور فلسطینی آزادی کے حصول کے لئے اس مزاحمتی جماعت کے موثر کردار کو سراہاگیا اور کہا گیا کہ جہاد اسلامی فلسطین کا عسکری ونگ "سرایا القدس” اور حماس کا عسکری ونگ "عز الدین القسام بریگیڈ” قابض قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- قابض قوتوں کے خلاف مزاحمتی محاذ کا اتحاد ضروری ہے،…


































