
غزہ : فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے بھتیجے اور سابق وزیر خارجہ ناصر القدوا صدر محمود عباس کیخلاف کھل کر میدان میں آگئے۔ محمود عباس نے اپنے خلاف تنقید پر 69 سالہ ناصر القدوا کو گذشتہ سال الفتح پارٹی سے نکال دیا تھا۔ طجس پر وہ مغربی کنارے سے فرانس جلاوطن ہوگئے تھے اور ایک سال بعد حماس کے زیرکنٹرول غزہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کو جابرانہ اور تباہ کن قرار دیا اور کہا کہ حکومت لوگوں کی خدمت کیلئے ہوتی ہے لیکن یہ انہیں نظر انداز کررہی ہے۔ محمود عباس کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا واپس مغربی کنارے جانا محفوظ نہیں ہوگا۔

































