
کراچی (نیٹ نیوز) سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال کورونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا، سعودی عرب میں مقیم شہری ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے. سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب کےباہر سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا۔ واضح رہے کہ تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے جاتے ہیں تاہم کورونا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حج انتہائی محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ ہوگا، عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے تک محدود ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوط صحتمند ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں- عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔


































