Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کو فراہم کرچکے ہیں، پاکستان

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دہشت گردی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل بے بنیاد قرار دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کے ناقابل تردید ثبوت شیئر کیے ہیں، بھارت، دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، صرف اس ایک سال میں ہی بھارت جوہر ٹاؤن لاہور اور داسو میں چینی اور پاکستانی کارکنوں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حکمراں بی جے پی آر ایس ایس کا ایک واضح مسلم مخالف اور اقلیت مخالف ایجنڈا ہے، وہ نظریاتی اور سیاسی فائدہ کے لیے پاکستان کو جھوٹی پروپیگنڈا مہمات سے نشانہ بناتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فروری 2019 میں بالاکوٹ میں بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور خام خیال مہم جوئی نے اسے بری طرح بے نقاب کیا کہ اس میں جھوٹ گھڑنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے مضبوط انداز میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کے باوجود پاکستان کسی بھی جارحانہ بھارتی منصوبے کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular