Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

بن سلمان اور بنیامین کی سعودی شہر نیوم میں ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم خصوصی طیارہ میں سعودی شہر نیوم پہنچے،5گھنٹے قیام، امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں بن سلمان سے ملاقات ،اسرائیلی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا
 ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے،سعودی وزیرخارجہ کی تردید،ملاقات کے فوری بعد اسرائیل نے سعودیہ کو کورونا کی سرخ لسٹ سے نکال دیا
ریاض /مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے صہیونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہوکے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا بھانڈا پھوڑدیا،سعودی وزیر خارجہ جہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی تردید کی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے کسی تبصرہ سے انکار کردیالیکن اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کو کورونا وائرس کی سبز لسٹ میں شامل کرنے کی خبر کی تصدیق کی ہے،عبرانی زبان کے اخبار نے نامعلوم اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ اتوار 22 نومبر کو سعودی شہر نیوم گئے اور محمد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پہلے ہی ملاقات کیلئے موجود تھے،فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق نتن یاہو کے زیرِ استعمال طیارہ نیوم گیا جہاں وہ پانچ گھنٹے تک رکا،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس ملاقات میں چند لوگ شامل رہے اور وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو بھی اس ملاقات کا علم نہیں ، اسرائیلی وزیر تعلیم یوائے گیلانٹ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات حقیقت میں ہوئی ہے لیکن اب عام ہوگئی، یہ بہت اہم ہے، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حسب توقع ملاقات کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے، اس ملاقات کے بعد اسرائیل کی وزارت صحت نے سعودی عرب کو کورونا وائرس کی سرخ لسٹ سے نکال کر سبز لسٹ میں شامل کرلیا، اس لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں سے واپس آنے والے افراد کو قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑتا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular