
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ جوزف کوہن کا مناما کا دورہ،بحرینی حکام نے احتجاجی تحریک اور اس سے متعلق دیگر معاملات سے اسرائیلی عہدیدار کو آگاہ کیا
بحرین میں قیام امن کیلئے حکومت کی مدد کی جائے گی،اسرائیلی انٹیلی جنس چیف، سیاسی حالات کو بدلنے کے موساد کے اقدامات لا حاصل رہیں گے،سیاسی رہنما
مناما (نیوز ڈیسک) بحرین کی قابض حکومت نے احتجاجی تحریک کو کچلنے کیلئے صیہونی حکومت سے مدد مانگ لی، حکومتی دعوت پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ جوزف کوہن نے مناما کا دورہ کیا اور نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عادل بن خلیفہ الفاضل اور اسٹریٹیجک سکیورٹی سروس کے سربراہ شیخ احمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی انٹیلی جنس چیف نے بحرینی حکام کی دعوت پر مناما کا دورہ کیا، حکومت اپنے خلاف دس سال سے جاری تحریک کو کچلنے کیلئے اسرائیلی تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، بحرینی حکام نے اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کو احتجاجی تحریک اور اس سے متعلق دیگر معاملات سے آگاہ کیا،صیہونی عہدیدار نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بحرین میں قیام امن کیلئے حکومت کی مدد کی جائے گی، بحرین کے سیاسی رہنماو ¿ں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سرغنہ یوسی کوہن کے دورہ منامہ کی مذمت کی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو انتہائی کہ بحرین کے سیاسی حالات کو شاہی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کی غرض سے موساد کے اقدامات لا حاصل رہیں گے اور آمریت سے نجات کی عوامی تحریک بدستور جاری رہے گی شرمناک اور ملک پر مسلط شاہی حکومت کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ قرار دیا، بیانات میں کہا گیا ہے


































