Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

امریکی جنگی طیاروں کی ایرانی مسافر بردار جہاز کو ہراساں کرنے کی کوشش

شام کی فضائی حدود میں امریکی لڑاکا ایف 15 طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مسافر طیارے کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ ایران براڈ کاسٹنگ کے مطابق ایرانی پائلٹ نے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے پرواز کی اونچائی تیزی سے کم کی، پرواز کی اونچائی میں تیزی سے کمی کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔
ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روکے جانے پر ایران براڈ کاسٹنگ کا کہنا ہے کہ ایرانی طیارے کا راستہ روکا جانا اشتعال انگیز اور خطرناک ہے۔
شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی طیارے نے تیزی سے اونچائی کم کی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔
تہران سے بیروت جانے والے ایرانی طیارے نے واقعے کے بعدشیڈول کے مطابق پرواز جاری رکھی۔
جنگی طیاروں نے ایران کے مسافر بردار طیارے کو روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مسافر بردار طیارے کو اپنی پرواز کی لائن بدل کر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام نے ایرانی مسافرطیارے کا راستہ روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایف 15 نے ایرانی مسافر طیارے کا معیاری ویژول انسپیکشن کیا۔
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ایف 15 طیارہ روٹین کے ایئر مشن پر تھا، جس کی جانب سے ایرانی مسافر طیارے سے 1 ہزار میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارے کے مسافر بردار ہونے کی شناخت ہونے پر اسے راستہ دے دیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular