بائیڈن کیساتھ خطے کے استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے،عمران خان
کراچی (نیوزڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ امریکا پاکستان کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا ،نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن خارجہ پالیسی کے ایشوز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں‘ افغانستان سے متعلق چیلنجز سے بائیڈن پوری طرح واقف ہیں‘میں سمجھتا ہوں جوبائیڈن افغان امن عمل کی سپورٹ کرنا چاہیں گے‘ افغانستان سے مکمل اور فوری انخلا کے بار ے میں بائیڈن کی اپنی سوچ ہوسکتی ہے،اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملادیو ی ہیرس کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیکس کے ٹھکانوں کا خاتمہ کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے ، وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کے لیے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا پاکستان کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا ،شاہ محمودقریشی


































