Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امارات کے بعد بحرین بھی فلسطین کے غداروں میں شامل

بحرین اور عرب امارات نے وائٹ ہاو ¿س میں اسرائیل کیساتھ معاہدہ پر دستخط کردئے، امیر بحرین امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے امریکی کردارکے معترف
تمام ممالک کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، سرائیل کے ساتھ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور دیر پا امن کے قیام میں مدد گار ثابت ہوگا،بحرین
مناما (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کردیا،دونوں ممالک کے درمیان وائٹ ہاو ¿س میں معاہدے پر دستخط کردئے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کو امریکی صدر ٹرمپ نے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ 30 دن کے کم عرصے میں دو عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،بحرین کے فرمانروا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات چیت بھی کی جس کے بعد نتن یاھو اور شاہ بحرین کے درمیان بات چیت ہوئی،امیر بحرین نے خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے امریکا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اسرائیل اورعرب ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام سے مشرق وسطیٰ اور عالمی سطح پر امن مساعی کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور خطے میں معاشی خوش حالی آئے گی، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور دیر پا امن کے قیام میں مدد گار ثابت ہوگا ، بحرین کے فرمانروا خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ ایک اچھے ہمسائے کے طور پر بقائے باہمی کے اصول پرکاربند ہیں

مزید پڑھیے

Most Popular